چترال ، 22 جولائی (اے پی پی ): کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کے ساتھ حکومتی اداروں کے علاوہ سول سوسائٹی بھی بھر پور تعاون کررہی ہے۔ سرحد رورل سپورٹ پروگرام نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے عملہ کو 34 لاکھ روپے کا امدادی سامان کا عطیہ دیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چترال نے کرونا کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والوں کو تعریفی اسناد بھی جاری کئے۔

وی این ایس ، چترال