چترال،13جولائی(اے پی پی ):چترال ٹاسک فورس کے کمانڈنٹ کرنل معین الدین کی خصوصی ہدایت پر چترال سکاوٹس نے جمعہ کے روز گولین کے متاثرہ گاؤں بوبکہ کے مقام پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس میں 180سے زائد مریضوں جن میں بڑی تعداد خواتین،بچے اور بوڑھے شامل تھے کا معائنہ کرنے کے بعد ان کو مفت ادویات فراہم کی ۔ میڈیکل کیمپ لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر شہزاد، میجر ڈاکٹر فیصل، کپٹن ڈاکٹر حمزہ اور نرسنگ اسٹا ف پر مشتمل تھا۔

 اس موقع پر میجر عثمان نے 30متاثرہ گھرانوں میں فوڈ اور نان فوڈ آئٹمز تقسیم کئے جن میں خیمہ، چاؤل،آٹا،پینے کا پانی، دال، چینی، سولر لائٹس شامل تھے۔ گاؤں کے عمائیدین نے کہاکہ کرنل معین الدین نے چوبیس گھنٹوں سے پہلے اپنا وعدہ پورا کردیکھایا جس نے جمعرات کے دن علاقے کا دورہ کرکے متاثرین کے لئے امدادی پیکج اور فری میڈیکل کیمپ کا اعلان کیا تھا۔

اس موقع پر ضلع ناظم مغفرت شاہ نے کہاکہ ہمارا سب سے بڑی ترجیح سڑک کی بحالی ہے جس پر کام جاری ہے جبکہ پانی کی سپلائی کو بھی بحال کرنا ناگزیر ہے کیونکہ اس وادی سے چترال ٹاؤن سمیت کئی دیہات کو ابپاشی اور ابنوشی کے لئے پانی مہیاہوتا تھا۔ انہوں نے متاثرین کے لئے امدادی اشیاء کی فراہمی پر کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کا شکریہ ادا کیا۔ علاقہ عمائدین نے پاک فوج کی طرف سے امداد کی فراہمی اور میڈیکل کے انعقاد پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔

وی این ایس،چترال