چنیوٹ ،22اپریل(اے پی پی): قرنطینہ سنٹر میں رکھے گئے کرونا کے  3 مریض صحت یاب ہوگئے ، فاسٹ یونیورسٹی قرنطینہ سنٹر میں علاج کے بعد تینوں مریضوں کی رپورٹ نیگیٹو آگئی۔

ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کے مطابق  قرنطینہ سنٹر سے تینوں مریضوں کو گھروں کو منتقل کردئیے گئے ، بھوانہ سے تعلق رکھنے والے  ندیم ، راشد اور شاہد عمران کو کرونا رپورٹس مثبت آنے پر قرنطینہ کیا گیا تھا ، تینوں مریض 14 دن میں صحت یاب ہوئے ۔

اے پی پی /ملک محمد علی /حامد