اسلام آباد،16اکتوبر(اے پی پی ):غریب اور مزدور طبقے کو  مفت کھانےکی فراہمی کے لیے قائم کیے گئے احساس لنگر خانے میں کھانے کے معیار اور ماحول کا  جائزہ لینے  کے لیے  چیئرپرسن احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے آج  بدھ کو یہاں پشاور موڑ جی نائن پر قائم احساس لنگر کا اچانک دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے قطار میں لگ کر انتظامیہ  کے  عوام کے ساتھ رویے،   کھانے کے معیار اور دیگر سہولتوں کا جائزہ لیا۔

لوگوں  نے عوامی فلاح کے لیے قائم احساس  پروگرام کو سراہا اور کہا کہ یہ اقدام موجودہ حکومت کے فلاحی ریاست کے قیام اور غریب دوست ویژن کی عملی تصویر ہے۔

سورس: وی این ایس ، اسلام آباد

Download