اسلام آباد، اپریل 9 (اے پی پی): وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تحفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے حوالے سے اسلام آباد میں مختلف کیش ڈسٹریبیوشن سینٹرز کا دورہ کیا اور بری امام دربار کے قریب واقع احساس کیش اداٸیگی مراکز میں خواتین کو کیش دیا۔

فیلڈ وزٹ کے دوران ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے خواتین کے مساٸل سنے اور احساس کفالت پروگرام سے استفادہ حاصل کرنے میں ان کی راہنماٸ کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ فیلڈ وزٹ کا مقصد ان خواتین کو کیش دینا تھا جن کے گھروں میں کمانے والے کورونا کی وجہ سے باہر نہیں جا رہے اور

ذیادہ تر خواتین اس کیش کو راشن لینے کے لیے استعمال کریں گی۔

حکومت پاکستان کی جانب سے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام پر عمل تیزی سے جاری ہے جس کے ذریعہ وفاقی حکومت ایک کروڑ بیس لاکھ خاندانوں کو12000روپے فی خاندان،فراہم کرے گی۔پروگرام سے چاروں صوبوں کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے افراد مستفید ہوں گے۔

اے پی پی//cdrریحانہ