اسلام آباد، جنوری 1 ( اے پی پی): وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت اور چیئرپرسن احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے آج منڈی موڑ پیرودھائی میں قائم پناہ گاہ کا دورہ کیا اور پناہ گاہ میں مقیم افراد کے لیے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو بتایا گیا کہ اس پناہ گاہ میں روزانہ پندرہ سو سے زائد لوگوں کو کھانا فراہم کیا جاتا ہے جن میں سے زیادہ تر غریب اور دیہاڑی دار مزدور ہیں۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پناہ گاہ میں رہنے والے والے افراد  سے بات چیت کی اور ان کے مسائل بھی سنے ۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ شدید سردی کے موسم میں کسی بھی شخص کو کھانا اور سائبان فراہم کیا جائے ۔

ان کاکہنا تھا احساس پروگرام کا بنیادی مقصد غریب اور مستحق تک بھی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے اور احساس پناہ گاہ پروجیکٹ کے تحت پر ملک بھر میں مستحق افراد کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا
دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات بھی اس موقع پر ان کے ساتھ تھے۔

 اے پی پی/سعیدہ/فاروق

سورس: وی این ایس، اسلام آباد