اسلام آباد، 21 اکتوبر(اے پی پی ):وزیر اعظم کی معاون خصوصی  برائے  سماجی  تحفظ  اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام   ڈاکٹر ثانیہ  نشتر   نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں  مزدور طبقے سے ملاقات کی ۔ ملاقات کا مقصد  معاشرے  کے پسماندہ  طبقے  کی بہبود کے لیے   احساس  پروگرام    کے تحت اُٹھائے  گئے حکومتی  اقدامات کو یقینی  بنانا  تھا۔ ملاقات کے دوران  معاون خصوصی نے  مزدوروں سے انکے مسائل   معلوم کئے اور حل کے لئے ان کی تجاویز سنیں ۔

اس موقع پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر  نے عوام  کو بتایا کہ احساس پروگرام   فلاح و بہبود  اور  ترقی   کے لیے وسیع  تر منصوبوں  پر مشتمل  ایک جامع پروگرام  ہے  جسے کامیاب بنانے کے لیے حکومت مسلسل کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ۔

اس  موقع پر عوام  نے معاون خصوصی  اور حکومتی اقدامات کو سراہتے   ہوئے اپنے بھرپور اعتماد  کا  اظہار بھی کیا ۔

 

سورس: وی  این ایس، اسلام آباد

Video Download