اسلام آباد ، 04فروری (اے پی پی ):  اسلام آباد  پالیسی  ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی سینئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر طلعت فاروق کا کہنا تھا   کہ   کشمیر کی عورتوں   نے اس   جدوجہد کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں جو   تاریخ میں سنہری حروف  میں   لکھا جائے گا۔

یوم   یکجہتی   کشمیر کے حوالے سے   اے پی پی    سے خصوصی گفتگو  میں   کشمیر کی بہادر عورتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے     ڈاکٹر طلعت کا   کہنا تھا کہ   کشمیر کی عورتوں   نے اس جدوجہد میں نہ   صرف اپنے بھائی ،   بیٹے اور   سہاگ قربان کیے    بلکہ اس جدوجہد میں   عملی طور پر بھی حصہ لے کر   ثابت کیا کہ کشمیر کا  ہر فر د   بھارتی   مظالم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہے اور  کشمیریوں  کی جدوجہد آزادی کے حصول تک جاری رہے گی۔

وی این ایس