لاہور،07اپریل(اے پی پی): آگاہی دروزہ یعنی ڈور آف اویرنیس(Door of Awareness) نامی تنظیم  لاہور شہر میں جوگیوں میں رہنے والے ہزاروں بچوں کو مفت تعلیم دیتی ہے۔  ربا ہمایون  پہلے سو غریبوں میں مفت کھانا تقسیم کیا کرتی تھی،پھرانہیں  احساس ہوا کہ جوگیوں میں رہنے والے بچے بھی سیکھ سکتے ہیں اور ان کو بھی مفید شہری بنایا جاسکتا ہے۔ ربا ہمایون نے  ان بچوں میں مفت کھانا تقسیم کرنے کیساتھ ساتھ مفت تعلیم دینا شروع کی اوردو استانیاں سے شروع کیا گیا ایک سکول اب 25 سکولوں تک پہنچ گیا ہے جہاں سے بیس ہزار بچے مستفید ہوچکے ہیں۔

 ڈور آف اویر نیس اب بھی یتیم بچوں اور نادار لوگوں میں مفت کھانا تقسیم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ادارہ نفسیاتی اور ذہنی مریضوں کا علاج معالجہ کی عرض سے 10 ماہرین نفسیات کی خدمات حاصل کرکے ان مریضوں کے ساتھ آن لائن مشاورت کی جاتی ہے اور ان کا علاج کرنے  کے بعد ان کو اس بیماری سے نکالتی ہے۔

مزید تفصیلات بتا رہے ہیں گل حماد فاروقی۔۔