لاہور،6 نومبر(اے پی پی):ڈیکن یونیورسٹی کے زیر اہتمام صوبائی دارالحکومت لاہورمیں ہفتہ ڈیکن 2019ءکا آغاز ہوگیا، جس کا مقصد “روابط اوراشتراک کے قیام” جیسے خیال کے تحت پاکستان میں ڈیکن یونیورسٹی کے روابط بڑھانا ہے، لاہور میں اس سلسلہ میں منعقد ہونیوالی تقریب میں انٹرنیشنل منیجر ڈیکن یونیورسٹی کارل جونز، طلباءاور دیگرشخصیات نے شرکت کی۔مقررین کا کہنا تھا کہ ہفتہ ڈیکن پاکستان میں ڈیکن یونیورسٹی کے مثبت پہلوﺅں کو اجاگرکرنے کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے ساتھ منفرد اشتراک کا موقع فراہم کریگا، ان کا کہنا تھا کہ ڈیکن یونیورسٹی آسٹریلیاءمیں پاکستانی طلباءوطالبات کو مستفیدکرنیوالی سب سے بڑی یونیورسٹی ہے ،ان طلباءوطالبات نے انتھک محنت کے ساتھ مختلف شعبوں میں نمایا ں خدمات سرانجام دےکر یونیورسٹی کی شہرت اور ترقی میں اہم کرداراداکیا ہے، مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان سے ہفتہ ڈیکن شراکت داروں کی مہارت، علم اورنیٹ ورک میں اضافہ کے حوالے سے بہترین کاوش ثابت ہو گا۔اس سلسلہ میں یونیورسٹی کی طرف سے پیشہ وارانہ ترقی، نصاب بین الاقوامی بنانے، مشترکہ تحقیقاتی راستوں و عالمی شہرت کا استعمال ڈیکن یونیورسٹی کی کاوشوں میں شامل ہے۔

سورس: وی این ایس ، لاہور