پشاور، 14ستمبر(اے پی پی): پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کی جانب سے نئے کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔ پہلے مرحلے میں خیبر پختونخواہ کے چار مقامات جمرود، پشاور، سوات اور صوابی پر ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا جنمیں تین سو سے زائد کرکٹرز شریک ہوئے۔

پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم اور اسپن کنسلٹنٹ ارشد خان نے چاروں مقانات پر ٹرائلز لیے۔

دوسری جانب کھلاڑی بھی کافی پرجوش تھے انکا کہنا تھا کہ یہ ٹرائلز ہمارے لئے قومی سطح پر کھیلنے اور اپنی صلاحیتیں منوانے کا ایک سنہری موقع اور بہترین پلیٹ فارم ہے۔

اگلے مرحلے میں منگل کو لاہور اور پھر دیگر شہروں میں بھی ٹرائلز کے بعد شارٹ لسٹ کرکٹرز کے ناموں کا اعلان کیا جائیگا اور باصلاحیت کرکٹرز کو پی ایس ایل چھ میں پشاور زلمی کی ایمرجنگ کٹیگری  میں   شامل ہونیکا موقع دیا جائیگا ۔