اسلام آباد،8جون  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی وی نے انگلینڈ پاکستان کرکٹ سیریز دکھانے کے لئے اسٹار اور سونی سے معاہدہ کرنے کی اجازت طلب کی تھی، اسے مسترد کر دیا گیا ہے، ہم اس وقت تک کسی ہم کسی بھی بھارتی کمپنی سے کاروبار نہیں کر سکتے جب تک بھارت پانچ اگست کا فیصلہ واپس نہیں لے لیتا۔

کابینہ  اجلاس کے  بعد     میڈیا کو  بریفنگ دیتے ہوئےوفاقی وزیر  نے کہا کہ ہم انگلینڈ پاکستان کرکٹ سیریز پاکستان میں نہیں دکھا پائیں گے کیونکہ سائوتھ ایشیاءکے تمام رائٹس انڈین کمپنیوں کے پاس ہیں۔ ہم کوشش کریں گے کہ اس بارے میں کوئی متبادل راستہ نکل سکے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں کرکٹ ٹورنامنٹس کے بارے میں ہمیں مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن اس کے حل کے لئے ہم کوشش کریں گے۔