اسلام آباد 25، (اے پی پی ):وزیراعظم کے مشیر امور نوجوانان عثمان ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ  کامیاب جوان پراگرام کے تحت ہم کاروبار کے لئے پیسے دے رہے ہیں۔ ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ٹیکنیکل  سکلز دے رہے ہیں، اس سے بھی نوجوانوں کو روزگار حاصل ہو گا۔ ٹائیگر فورس بھی اسی کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل آٹومیشن میں بچیوں کا ہونا خوش آئند ہے ہر سال جاب مارکٹ میں بیس لاکھ نوجوان آتے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے ملک میں پہلی مرتبہ نوجوانوں کے لئے ٹاسک فورس بنائی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ہمیشہ نوجوانوں کو قیمتی اثاثہ کہا ہے، حکومت نوجوانوں کیلئے ساز گار ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے, نوجوانوں کو ایمپاور کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔