کراچی ، 18 اپریل (اے پی پی ): شہر کراچی میں کرونا وائرس کے پیش نظر گزشتہ چند ہفتوں سے لاک ڈاؤن کیا گیا ہے مگر اس وبائی صورت حا ل میں جہا ں پیرا میڈکس اسٹاف سرگرم عمل نظر آتا ہے وہیں قانون نافذکر نے والے ادارے اور اُنکے اہلکار اپنے فرائض کی انجام دیہی کے لیے سڑکوں اور شاہراؤں پر نظر آتے ہیں۔اس وبائی صورتحال کے پیش نظر ٹریفک ساؤتھ نے ویلفیئر ٹیم تشکیل دی  ہے جو ڈیوٹی پر معمور اہلکاروں کو سینیٹائز اور تھرمل سکینر کے ذریعے اُنکا ٹمپریچر نوٹ کرتی ہے تاکہ کرونا وائرس کے متوقع حملے کی بر وقت نشاندہی ہو سکے۔

         پولیس اہلکاروں نے اپنے محکمے کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ ہم کا فی حد تک کوشش کر رہے ہیں کہ لوگوں میں آگاہی پیدا کریں کہ اس صورت حال میں اپنا اور اپنے گھر والوں کا خیال رکھیں ۔ڈیوٹی پر تعینات اے ایس آئی تنویر سلطان کا کہنا تھا کہ دفعہ144  کے باوجود پبلک اس پر عمل درآمد نہیں کر رہی اور بلا مقصد گھروں سے نکل رہی ہے     ۔

موجودہ وبائی صورت حال میں جہاں معاشرے کے دیگر پیشو ں سے تعلق رکھنے والے ادارے اپنا کام جاں فشانی سے کر رہے ہیں وہیں عوام کو قانو ن نافذ کر نے والے اداروں کے اہلکاروں کی کاوشوں کو بھی سراہنے کی ضرورت ہے ۔

اے پی پی/ فہیم احمد /قرۃآلعین