اسلام آباد ، 4 نومبر (اے پی پی): بابا گرونانک کے 550ویں جنم دن کے موقع پر کرتارپور راہداری کے حوالے سے سکھ برادری کے لئے خیرمقدمی نغمہ جاری کردیا گیا۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان وزارت اطلاعات و نشریات کے ذیلی ادارے ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک اینڈ میڈیا پبلی کیشن کے زیر اہتمام نغمے کے اجراءکے موقع پر موجود تھیں۔ تقریب میں سیکرٹری اطلاعات و نشریات زاہدہ پروین اور وزارت اطلاعات و نشریات کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

 نغمے میں بین المذاہب ہم آہنگی ‘ امن ‘ محبت اور بھائی چارے کا درس دیا گیا ہے۔

وی این ایس ، اسلام آباد

video download