ایبٹ آباد،31 جولائی (اے پی پی): ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر احسن اورنگزیب نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے کیسز پاکستان میں کم ہو رہے ہیں لیکن ابھی ختم نہیں ہوے،اس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

عید الضحٰی کے موقع پر اپنے  پیغام میں انہوں نے کہا کہ کروناوبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیےمندرجہ ذیل نکات ضرور ذہین میں رکھیں.

کوشش کریں کہ عید سادگی سے منائیں۔

مرد حضرات جب نماز کے لیے جایئں تو کوشش کریں کہ ایک دوسرے سے فاصلے پر کھڑے ہو۔

مصافحہ کرنے اور گلے ملنے سے گریز کریں۔

قربانی کرتے وقت ماسک اور دستانوں کا استعمال کریں۔

گوشت بانٹنے جاتے وقت ماسک ضرور پہنیں۔ جب کوئی آپ کے گھر گوشت دینے آئے تو گھر کے ایک ہی فرد کی ڈیوٹی لگائیں جو گوشت وصول کرے اور وہ لازمی ماسک پہن کر جائے اور گوشت وصول کرنے کے بعد اسے ایک ہی جگہ پر رکھے اور ہاتھوں کو اچھی طرح صابن سے دھویں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی احتیاط آپ کو اور آپ کے پیاروں کو محفوظ رکھ سکتی ہے۔

اے پی پی /وقا ص احمد/قرۃ العین