اسلام آباد، مارچ 30 (اے پی پی): ماہرعذائیت ، ڈاکٹر شفق بشرا کا کہنا ہے کہ کرونا سے لڑنے اور قوت مدافعت بڑھانے کے لیے سوشل میڈیا پہ صرف وٹامن سی کا استعمال کرنے کا کہا جا رہا ہے جبکہ اگر متوازن غذا لی جاۓ تو قوت مدافعت کو بڑھایا جا سکتا ہے۔

اے پی پی سے بات کرتے ہوۓ انہوں نے کہا کہ اس میں کوٸی شک نہیں کہ وٹامن سی امیونٹی بوسٹر ہے اور اینٹی آکسیڈنٹ ہے لیکن اس کے علاوہ بھی روزمرہ کے استعمال کی اشیا جس میں وٹامن اے، بی، ڈی اور ای، فالک ایسڈ اور کیلشم شامل ہوتے ہیں یہ بھی قوت مدافعت کے لیے بہت ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنی اور اپنی فیملی کی صحت کے لیے ذنک کا استعمال بھی جاری رکھیں اور ورزش جو گھروں کے اندر رہ کر کی جا سکتی ہے اور یوگا بہت اہم ہیں۔

ڈاکٹر شفق نے کہا کہ سوشل میڈیا پہ کرونا کو لے کر بہت پینک بھی پھیلایا جا رہا ہے جس پہ لوگوں کو بہت ذیادہ پریشان نہیں ہونا چاہیے کیونکہ سٹریس اور اینگزاٸٹی بھی قوت مدافعت پہ اثر انداز ہوتے ہیں اور پاکستان میں کرونا کی وہ صورتحال نہیں ہے جو دوسرے ممالک میں ہے۔ اچھی صحت کے لیے اچھا سونا اور آرام کرنا بھی بہت ضروری ہے۔

اے پی پی/سدرہ/نورین