اسلام آباد، مارچ 31 (اے پی پی): دنیا میں جاری کرونا  میں جہاں لوگوں کو گھر رہنے کی حوصلہ افزاٸ کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں وہیں کچھ ادارے منفرد آٸیڈیاز کے ساتھ کام کر رہے ہیں جس میں لوگوں کو گھر بیٹھے مثبت سرگرمیوں میں مصروف کیا جا رہا ہے۔

ایسے میں 36 دن وزن گھٹانے والے چیلنج نے شروع کیا 36 دن ہاتھ دھونے کا چیلنج جس میں پبلک فگرز کی ویڈیوز سوشل میڈیا کے ذریعے دکھاٸ جا رہی ہیں، اور ان ویڈیوز میں 20 سیکنڈ تک ہاتھ دھونے کا طریقہ اور کرونا سے بچنے کی احتیاطی تدابیر لوگوں کو بتاٸ جا رہی ہیں۔

36 دن چیلنج کے ٹرینر کا کہنا تھا کہ انکے اس اقدام سے لوگوں کو کرونا سے ڈرنے کے بجاۓ کرونا سے لڑنے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے اور لوگوں کو ایک دوسرے کی صحت کا خیال رکھنے کے لیے بھی کہا جا رہا ہے۔

اے پی پی/سدرہ/ریحانہ