اسلام آباد، 13اپریل (اے پی پی ):جڑواں شہروں کے  عوام کی بلا وجہ نقل و حرکت کو روکنے کے لیے ٹریفک کو فیض آباد پر محدود کیا گیا ہے ،کورونا سے بچاؤ کے حکومتی فیصلے کے پیشِ نظر صرف ان لوگوں کو گزرنے دے رہے ہیں جو دفاتر میں اپنے فرائض منصبی سر انجام دینے جاتے ہیں۔

قومی خبر رساں ادارے  اے پی پی سے ایڈیشنل ایس ایچ او نے دوران ڈیوٹی بات کرتے ہوئے بتایا کہ لوگ اس سطح پر تعاون نہیں کر رہے جیسا اس وبا کے خوف یا احتیاط کے طور پر ہونا چاہیے۔ اسی وجہ سے ہم لوگوں سے پوچھتے اور شناخت معلوم کرتے ہیں اور وجہ بھی، تب ہی  انہیں ناقے سے گزرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ لاک ڈاؤن کی پابندی کے لیے ساختی سے پیش آ نا پڑتا ہے۔

اے پی پی /ناہید/ھامد