اسلام آباد،10 اپریل(اے پی پی ):صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس محمد احمد نے کہا ہے کہ کرونا وائرس لاک ڈاؤن کی صورتحال  میں ضرورت مندوں کا خیال رکھنا صرف حکومت کی نہیں سب کی ذمہ داری ہے ۔

قومی خبر رساں ادارے  اے پی پی  سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا  انہوں نے کہا کہ میں ضلعی انتظامیہ کا اور اپنی بزنس کمیونٹی  کا شکر گزار ہوں ، جنہوں نے ہر آفت میں اپنا کردار ادا کیا اور یہ پاکستان کی پوری بزنس کمیونٹی کے لئے پیغام ہے کہ یہ صرف حکومت کا ہی کام نہیں بلکہ ہمارا بھی فرض بنتا ہے کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں ضرورت مندوں کا خیال رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک وزیر اعظم  کی ٹائیگر فورس ہے مگر یہ بزنس  کمیونٹی کی ٹائیگر فورس ہے جو ضرورت مندوں کے لئے کام کر رہی ہے۔ جس دن سے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کی مدد  ہمارے ساتھ ہے  ہم بہت اچھی طرح سے امدادی سامان لوگوں کے گھروں تک پہنچا رہے ہیں ۔

محمد احمد نے کہا کہ یہ وقت منافہ خوری کا نہیں اگر کہیں ہو رہی ہے تو ہمیں اطلاع دی جائے ہم اس کے خلاف بھرپور کام کریں گے۔

اے پی پی /صائمہ /حامد