اسلام آباد، اپریل 1 (اے پی پی): ماہرین کے مطابق لوگوں میں کورونا وائرس کے موسم سے تعلق کی تشویش پائی  جا رہی ہے جس کے بارے میں آگاہی پیدا کرنی بہت ضروری ہے کہ کرونا کا موسم یا درجہ حرارت سے کوئی تعلق نہیں۔

اے پی پی سے بات کرتے ہوۓ اسلام آباد کی ینگ ڈاکٹر کرن امجد نے بتایا کہ لوگ بارش ہونے سے اس وہم کا شکار ہو رہے ہیں کہ سرد موسم میں کرونا مزید پھیلے گا یا کم ہو جاۓ گا، کرونا وائرس کا موسم سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اس کا حل صرف احتیاط اور سماجی فاصلہ ہے۔

اے پی پی/cdrقرۃالعین