ہری پور، 06 اپریل (اے پی پی): کورونا وائرس کی وبا کے باعث متوسط طبقہ مشکلات کا شکار تو ضرور ہے مگر یوٹیلٹی سٹورز لاک ڈاؤن میں بھی عوام کی خدمت کے لیے کوشاں ہیں۔ خیبر پختونخوا کے یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے خورد و نوش بازاری نرخ سے رعایت اور وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔

 یوٹیلٹی سٹورز پر عوام کی توجہ کا مرکز آٹا اور چینی ہے، یہاں کے ہر خریدار کی کوشش ہے کہ چینی زیادہ مقدار میں حاصل کر سکیں اور اسی وجہ سے عوام کچھ شکایات بھی  کرتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔

یوٹیلٹی سٹور کے عملے کا کہنا ہے کہ تمام سامان وافر مقدار میں موجود ہے البتہ وبا کے دور میں سٹاک پہنچنے میں کبھی کبھار تاخیر فطری ہے۔

خریداروں نے یوٹیلٹی سٹورز کی خدمات کو سراہا اور یہ اپیل بھی کی کہ خریداری  صرف ضرورت کے تحت  کریں تاکہ تمام لوگ رعایت سے استفادہ  حاصل کریں اور سٹاک محدود نہ ہو۔

اے پی پی / سہیل/نورین