چترال، 29 مارچ(اے پی پی):کرونا وائرس کے پیش نظرملک کے دیگر حصوں کی طرح چترال میں بھی لاک ڈون جاری ہے۔ اس دوران تمام بس اڈے، دکانیں، مارکیٹ، شاپنگ پلازہ وغیرہ بند ہیں جبکہ  میونسپل انتظامیہ کیجانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں جراثیم کش سپرے کیا جا رہا ہے۔

 چترال کے اسسٹنٹ کمشنر عبد الولی خان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شہزاد خان  نے کرفیو کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے بازار  کا اچانک دورہ کیا تاکہ مصنوعی قلعت یا گران فروشی نہ ہو۔

اے پی پی /گل احمد / قرۃالعین