اسلام آباد: 29مارچ(اے پی پی ):اسلام آباد میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے، شہریوں کو اس مہلک وائرس سے متعلق آگاہی اور پورے اسلام آباد میں کیمیکل ا سپرے کرنے کے لیے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ، سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے ساتھ باہم مل کر بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے۔

 اس ضمن میں سی ڈی اے انتظامیہ نے سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے 14 افسران و ملازمین ہیلتھ سروسز ڈائریکٹوریٹ کے حوالے کر دیئے ہیں تاکہ کرونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو موئثر بنایا جا سکے۔ ان 14افسران و ملازمین کو ہیلتھ سروسز ڈائریکٹوریٹ میں فوری رپورٹ کرنے کے احکامات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

دریں اثناء اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں اور کاروباری مراکز میں کیمیکل اسپرے کرنے کے بعد اس کا دائرہ کار اسلام آباد کے رہائشی سیکٹروں تک پھیلا دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ، سی ڈی اے اور ایم سی آئی مل کر یہ اسپرے کر رہے ہیں اور اب تک اسلام آباد کے سیکٹر G-9،G-11اور F-10کے علاوہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں اسپرے کیا جا چکا ہے۔ اسکے علاوہ اسلام آباد کے سیکٹرآئی نائن، آئی ٹین، جی سکس اور جی سیون کے علاوہ اسلام آباد کی کچی آبادیوں میں بھی اسپرے جاری ہے۔ کیمیکل اسپرے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں شام تک جاری رہے گا۔

اے پی پی /سحر/نورین