اسلام آباد،06 اپریل(اے پی پی ):پرائیویٹ سکولز میں پڑھنے والے بچوں کے والدین  کی ایک تنظیم کے نمائندے ظفر زیدی نے کہا ہے کہ کورونا کی وبا کی وجہ سے بہت سے افراد یا تو ذریعہ معاش کھو چکے ہیں یا  انکے کاروباری خسارے کا سامنا کر رہے ہیں، ایسے میں پرائیویٹ سکولز کا فیسوں کا مطالبہ اور اس کی ڈیڈ لائن  والدین کو پریشان کر رہی ہے۔

اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے  ہوئے ظفر زیدی نے بتایا کہ والدین ہمیشہ فیس دیتے رہے ہیں اور مستقبل میں بھی ادا کرتے رہیں گے کیوں کہ یہ ان کی ذمہ داری ہے، لیکن ایسے کڑے وقت میں سکولز کو چھٹیوں کے دو مہینوں کی فیس معاف کر دینی چاہیے۔

اے پی پی /ناہید/نورین