فیصل آباد،مئ 11 (اے پی پی): لوگوں کو چاہیے کہ وہ کرونا وبا کے متعلق حکومتی ہدایت پر عمل کریں تاکہ سارے لوگ اس وبا سے بچ سکیں۔ لوگوں کو چاہیے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں اگر اس عید کے موقع پر ہم حکومتی ایس او پیز پر عمل کرلیں گے تو شاید یہ وبا ختم ہو جائے۔ اس لئے لوگوں کو چاہیے کہ عید کے موقع پر گلنے ملنے سے پرہیز کریں اور جتنی جلدی ممکن ہو کورونا ویکسین ضرور لگوائیں۔

اس موقع پر محمد عارف خاں (سوشل ورکر) نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب مسلمانوں سے اپیل ہے کہ گورنمنٹ ایس او پیز پر عمل کریں۔ تاکہ کورونا کی وبا سے سارے مسلمان بچ سکیں، لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنے آپ کو اپنے والدین اورگھروالوں کو محفوظ رکھیں۔

محمد اشرف (عام شہری) نے پاکستانیوں سے گزارش کی ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں کیونکہ عمل کرنے میں ہمارا جانی تحفظ ہے۔

محمد امین سلفی (سماجی کارکن) نے کہا کہ اللہ پاک تمام مسلمانوں کو شفا عطا فرمائیں۔ لوگوں کو چاہیے کہ وہ گورنمنٹ کی ہدایات پر عمل کریں،یہ ہمارے لئے بہتر ہوگا۔ لوگوں کو چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ استغفار کریں، نماز پڑھیں اور کرونا ویکسین لگوائیں۔

مرزا ارشد بیگ (چیئرمین مارکیٹ کمیٹی جڑانوالہ) نے کہا کہ آج کل جو کورونا کی وبا چل رہی ہے ہم اس کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔البتہ اس سے احتیاط کرنی بہت ضروری ہے، عید پر گلے ملنے سے پرہیز کرنا چاہیے تاکہ سماجی فاصلہ برقرار رہے۔ انہوں نے کہا کہ ماسک کا اور سینی ٹائزکا استعمال لازمی کرنا چاہیے اور ہاتھوں  کوباربار دھونا چاہیے تاکہ  اللہ تعالیٰ ہمیں اس وباء سے محفوظ رکھے۔