اسلام آباد، 10فروری(اے پی پی): ملک بھر میں کرونا ویکسینیشن کا عمل جاری ہے ، پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی جا رہی ہے ۔ ویکسین لگانے والے ہیلتھ ورکرز نے کرونا ویکسین سے متعلق قیاس آرائیوں کو غلط قرار دیا اور کہا کہ ویکسین لگانے کے بعد وہ مکمل صحت مند ہیں ۔