اسلام آباد، اپریل 3 (اے پی پی): دنیا میں جاری کرونا کرائسز میں جہاں لوگوں کو گھر رہنے کی حوصلہ افزائی کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں وہیں کچھ ادارے منفرد آئیڈیاز کے ساتھ کام کر رہے ہیں جس میں لوگوں کو گھر بیٹھے مثبت سرگرمیوں میں مصروف کیا جا رہا ہے۔

ایسے میں 36 دن وزن گھٹانے والے چیلنج نے شروع کیا 36 دن ہاتھ دھونے کا چیلنج جس میں پبلک فگرز کی ویڈیوز سوشل میڈیا کے ذریعے دکھائی جا رہی ہیں، اور ان ویڈیوز میں 20 سیکنڈ تک ہاتھ دھونے کا طریقہ اور کرونا سے بچنے کی احتیاطی تدابیر لوگوں کو بتائی جا رہی ہیں۔

36 دن چیلنج کے ٹرینر کا کہنا تھا کہ انکے اس اقدام سے لوگوں کو کرونا سے ڈرنے کے بجائے کرونا سے لڑنے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے اور لوگوں کو ایک دوسرے کی صحت کا خیال رکھنے کے لیے بھی کہا جا رہا ہے۔

اے پی پی /سدرہ/نورین