پشاور، 13 اپریل (اے پی پی): صدارتی ایوارڈ یافتہ پشتو زبان کے معروف گلوکار گلزار عالم نے کہا ہے کہ کرونا کیخلاف جنگ میں معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ان حالات کا ہمیں متحد ہوکر بہادری و ہمت سے مقابلہ کرنا ہے۔

پیر کو  کرونا وائرس کے حوالے سے  اے پی پی کیلئے جاری خصوصی پیغام میں  گلزار عالم کا کہنا تھا کہ  یہ گندگی اور وائرس کیخلاف جنگ ہے ،اس وائرس کیخلاف جنگ لڑنے کا طریقہ یہی ہے کہ ہم حکومت کی جانب سے کرونا کے حوالے سے جاری کئے گئے احکامات پر سختی سے عمل کرکے سماجی فاصلہ اختیار کریں تا کہ  ہم اپنے اور اپنے گھر والوں کی زندگیاں کو  محفوظ بنا سکیں۔

گلوکار گلزار عالم نے مزید کہا کہ ہم کرونا وائرس کی وجہ سے جن مشکلات اور سخت حالات کا شکار ہیں اس کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور صفائی کا خیال رکھیں۔

اے پی پی /صائمہ حیات /قرۃالعین