کراچی، 06 جون (اے پی پی):کروونا وائرس کے باعث لگائے گئے لاک ڈاون سے جہاں انسانی زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے وہیں بہت سے افراد  کو  لاک ڈاون کے دوران اپنے  کاروبار کو ازسرنو تشکیل  دینے کا  موقع فراہم ہوا۔انہوں  نے  اپنے کاروبار کے ٹرینڈ کو تبدیل کیا اور اسے  دور جدید کے تقاضوں سےہم آہنگ کر دیا۔

کراچی   میں   فاسٹ فودکا  کاروبار  کرنے   والے  ایک  ہنر مند نوجوان نے ایسے ہی افراد کی تقلید کرتے ہوئے اپنے  کاروبار  کو آن لائن فاسٹ فوڈ سروس میں تبدیل کر چکے ہیں،اے  پی پی  سے خصوصی  گفتگو میں  ایونٹ مینیجر وقاص وہرہ  نے بتایا کہ وہ نہ صرف اس کاروبار سے مطمئن ہیں بلکہ آئندہ بھی اسے مستقل جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ بزنس صرف توجہ کا طالب ہے اس پر زیادہ سرمایہ کاری کا اندیشہ بھی نہیں ہے۔

وی  این ایس،  کراچی