کشمور ،18 اپریل (اے پی پی ): حکومتی احکامات کے مطابق پورے ملک کی طرح کشمور میں بھی ” احساس ایمرجینسی کیش” کی ترسیل جاری ہے جس کے مطابق مستحقین کو 12000 روپے فی کس ادا کیے جارہے ہیں۔

احساس ایمرجینسی کیش سینٹر، ہائر سیکنڈری سکول کرم پور کے انچارج اللہ رکھیو ملک کا کہنا ہے کہ حکومتی احکامات کے مطابق تصدیق شدہ مستحقین میں امدادی رقوم احسن طریقے سے ادا کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود اس مہم کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ کسی قسم کی ذیادتی یا بدنظمی نہ ہونے پاۓ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ مرکز کے باہر رقوم کی ادائیگی کی شکایات بے بنیاد ہیں۔

 عوام کا کہنا ہے کہ کرم پور میں کُچھ شکایات کا سُنا گیا تھا لیکن حقائق اس کے برعکس ہیں۔ کرم پور میں نا تو کسی کو ایمرجینسی کیش سے محروم رکھا جارہا ہے اور نا ہی کسی قسم کا ناروا سلوک کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سماجی فاصلے کے حوالے سے کُچھ مسائل سامنے آتے ہیں بہر حال انتظامیہ اس سلسلے میں اپنی مکمل کوشش کررہی ہے۔ عوام کو بھی چاہیے کہ سماجی فاصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

اے پی پی /سیف بجرانی/قرۃالعین