اسلام آباد،30 اگست (اے پی پی) وزیراعظم پاکستان عمران خان کی کال پر مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بچے بھی کسی سے پیچھے نہ رہے ،سکولوں سے باہر نکل کر بھارت کیخلاف مظاہرے کئے گئے

وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں سے اظہار  یکجہتی  کے لئے قوم کو کال دی تو زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ بچے بھی کسی سے  پیچھے نہ رہے ،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولز میں دن کے  بارہ بجتے ہی بچے اور اساتذہ باہر نکل آئے اور مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے حق میں مظاہرے کئے، اسی مناسبت سے اسلام آباد ماڈل سکول جی ٹین ون میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت پرنسپل مسز عالیہ تبسم نے کی،مظاہرے میں شریک بچوں نے پاکستانی اور کشمیری پرچم اٹھاکر کشمیری بچوں کے ساتھ اپنی  محبت کا اظہار کیا ۔

سرکاری سکولوں کے علاوہ نجی تعلیمی اداروں  میں بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور ظلم کیخلاف مظاہرے کئے گئے،پاک ترک مارف سکول چیک شہزاد کے بچوں نے بھی کشمیری نونہالوں سے  اپنی یکجہتی کا اظہار کیا اور بھارت کیخلاف نعرے لگائے ۔

وی این ایس اسلام آباد