اسلام آباد، 30 اگست  (اے پی پی):کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے وفاقی دارالحکومت کے تمام ٹریفک سگنلز کو آدھے گھنٹے کے لیے ریڈ کر دیا گیا اور سائرن بجائے گئے۔

اسلام آباد میں  جہاں ہر طبقے سے لوگوں نے مختلف کشمیر ریلیز میں شرکت کی وہیں آرٹسٹ کمیونٹی اور طالب علم بھی لوک ورثہ کے باہر اکٹھے ہوۓ اور کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے واک کی جبکہ پاکستان بیت المال کے بچوں نے بھی ریلی نکالی اور کشمیر کے حق میں نعرے بلند کیے۔

اسی سلسلے میں صدر آزاد جموں و کشمیر، سردار مسعود خان نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر میں ہونے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور کہا کہ بھارت کے غیر قانونی فیصلوں کے خلاف پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے اور بھارت تک یہ آوازیں پہنچ چکی ہونگی۔

اے پی پی/سدرہ/قرۃالعین