اسلام آباد، 13ستمبر(اے پی پی ): حریت رہنما غلام محمد صفی نے موجودہ حالات میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہےکہ بین الاقوامی سطح پر مسلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور پوری دنیا کو کشمیر کا موقف پہچانے میں پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ کشمیری جانتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے بعد ان کا سہارہ پاکستان ہی ہے۔

اے پی پی سے کشمیر سپیشل ٹرانسمشن میں گفتگو کرتے ہوئے حریت رہنما غلام محمد صفی نے کہاکہ  بھارت پھرسے غلط فہمی میں ہے کہ وہ کشمیریوں کی آواز کو دبا دے گا۔مسئلہ صرف یہ نہیں ہے کی آرٹیکل 370 کو بحال کر کر کے جموں وکشمیر کی پرانی حیثیت بحال کی جائے، ہمارہ مطالبہ بھارتی تسلط کا کشمیر سے خاتمہ اور آزادی ہے۔ہمارہ مطالبہ حق خودارادیت ہے۔

اے پی پی /ناہید/حامد