اسلام آباد،2 ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے امریکی ریاست ہیوسٹن میں مسلمانوں کی تنظیم اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکا ISNA کنونشن سے وڈیو لنک پر براہ راست خطاب کرتے ہوۓ دنیا کو خبردار کیا کہ جنوبی ایشیا میں دو ایٹمی ریاستیں آمنے سامنے ہیں۔ اور اس بات کا خدشہ ہے کہ بھارت آزاد کشمیر میں کارروائی کرے گا، مودی سرکار نے کوئی ایکشن لیا تو پاکستان جوابی کارروائی کرے گا۔

 

 

کشمیری قیادت اور حریت رہنماٶں نے وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کا خیر مقدم کرتے ہوۓ کہا کہ وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر پردنیا کے تمام پلیٹ فارمز کی توجہ دلائی اور پاکستانی قوم کو کشمیریوں کی آواز بلند کرنے کے لیے اکٹھا کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے خطاب سے جہاں امت مسلمہ کی حوصلہ افزاٸی ہو ٸی ہے وہیں اسلام کا مثبت پہلو دنیا کے سامنے اجاگر کیا گیا ہے۔

وی این ایس اسلام آباد