اسلام آباد، 12 ستمبر (اے پی پی): وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی کال پر ملک بھر سے لوگوں کا کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے سڑکوں پہ نکلنا، پاکستانی قوم کا کشمیریوں کے ساتھ گہری وابستگی کا ثبوت ہے۔

کشمیری حریت رہنماٶں نے وزیراعظم پاکستان کے اس اعلان کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا کہ پاکستانی قوم کے اس اقدام سے بین الاقوامی سطح  پر کشمیر کی تحریک آزادی مضبوط ہو رہی ہے۔

سرکاری سطح پہ جمعہ کے روز کشمیر آور منانے کے اعلان کے بعد ہر جمعہ  کو مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگ احتجاجی ریلیوں میں شرکت کرتے ہیں اور اس عزم کا اعا دہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیریوں کی جدوجہد میں انکےساتھ ہیں۔

وی این ایس اسلام آباد