اسلام آباد، 30 اگست (اے پی پی): وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی کال پر ملک بھر میں کشمیر سے یکجہتی کے لیے تقریبات  کا انعقاد کیا گیا اور ریلیاں نکالی گئیں۔ اسی تناظر میں نیب ہیڈ آفس میں  ایک تقریب  کا انعقاد کیا گیا  جس کی سربراہی ڈی جی ہیڈ کوارٹر حسنین احمد اور ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نئیر رضوی نے کی۔

ا سٹیج پر پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے آویزاں کیے گئے اور پاکستان کا قومی ترانہ بھی  پڑھا گیا  جس کی تعظیم میں شرکاء کھڑے ہوگئے ۔کشمیر  کا ترانہ پڑھے جانے پر شرکاء میں جوش و ولولے کی لہر دوڑ گئی۔

تقریب میں  شرکاء کی بڑی تعداد نے یہ ثابت کر دیا کہ عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

وی این ایس اسلام آباد