اسلام آباد، 5 ستمبر (اے پی پی): وفاقی حکومت نے ملک کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کے لئے نجی اداروں کے  اشتراک سے گرین پروڈکٹیوٹی مہم کا بھی آغاز کردیاہے جس کے تحت وسائل کے بہتر استعمال کے ذریعے ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لئے کاوشیں کی جائیں گی ۔

صحت مند زندگی کے لئے صحت مند ماحول کا ہونا   بھی ضروری ہے جس کے لئے وفاقی حکومت نے نجی اداروں کے ساتھ ملکر  اپنی کاوشیں تیز کردیں ۔۔۔۔۔۔

ماہرین ماحول کو صاف و شفاف بنانے کے لئے وسائل کا بہتر استعمال بھی ضروری قرار دیتے ہیں ، میٹریل فلو کاسٹ اکائونٹنگ کا تصور بھی انہیں  میں سے ایک ہے

پاکستان جیسے ملک میں ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے مسائل خاصے پرانے ہیں تاہم  موجودہ حکومت کے دور میں پہلی بار اس ضمن میں کچھ سنجیدہ کوششیں ہوتی دکھائی دیتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے حکومتی سطح پر مختلف کاوشیں جاری ہیں تاہم یہ عوام کا بھی فرض ہے کہ وہ وسائل کے ضیاع کو ہر ممکن طریقے سے روکیں ۔۔۔۔

وی این ایس اسلام آباد