اسلام آباد، 17 جولائی (اے پی پی): عالمی عدالت انصاف میں  بھارت کو کلبھوشن یادیو کے کیس میں منہ کی کھانا پڑی، پاکستان کی عالمی فورم پر بڑی کامیابی۔  بھارت عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو سے متعلق کیس ہار گیا۔ عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن یادیو کی رہائی کا بھارتی مطالبہ مسترد کردیا یعنی کمانڈر یادیو پاکستان کا مجرم ہے۔

عالمی عدالت کے جج عبد القوی نے فیصلہ سناتے ہوۓ کہا کہ عالمی عدالت کلبھوشن کیس کی فوجی عدالتی کارروائی کو سول عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست بھی مسترد کرتی ہے اور  کمانڈر یادیو کا جاسوس ہونا مان لیا۔

پاکستان کی سفارتی اور قانونی ٹیم نے پاکستان کو عالمی سطح پر سچا ثابت کر دیا۔

اے پی پی /حمزہ رحمٰن/حامد