اسلام آباد،07  اپریل   (اے پی پی ):کم سن  یوٹیوبر  احمد نواز نے    کرونا وائرس  کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں   کہا  ہے  کہ  اس وقت  پوری دنیا کورونا وائرس کی وجہ سے ڈری ہوئی ہے لیکن ہمیں ڈرنا نہیں سماجی فاصلے کے ذریعے لڑنا ہے۔انہوں نے  کہا کہ  کورونا وائرس سے  بچنے  کے لیے ضروری ہے  کہ   دوسروں سے کم سے کم ملیں اور زیادہ سے زیادہ اپنے گھر والوں کے ساتھ وقت گزاریں کیونکہ زیادہ سے زیادہ فاصلہ رکھنے سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکتا ہے۔

احمد نواز نے     کہا کہ کرونا وائر س  کے پھیلاؤ کو  روکنے  کیلئے   اپنے ہاتھوں کو بار بار دھوئیں اور سینیٹائز کریں تاکہ جراثیم آپ کے ہاتھوں  کے ذریعے آپ کے منہ اور پورے جسم پر نہ لگیں۔انہوں نے  کہا کہ گھر کا کھانا زیادہ سے زیادہ کھائیں اور باہر کا کھانا کھانے سے گریز کریں،کیونکہ باہر سے آنے والے کھانے میں جراثیم ہوسکتے ہیں جبکہ گھر کا کھانا صاف ستھرا ہوتا ہے۔

احمد نواز نے     کہا کہ گھر  سے غیر ضروری باہر جانے سے گریز کریں لیکن ضروری کام کے لیے باہر جاتے ہوئے ماسک کا استعمال کریں،گھر کے اندر ہی رہ کر  باغ میں کھیل کود کریں ۔ انہوں نے  کہا کہ ہماری پڑھائی کا بھی نقصان ہو رہا ہے   اس کے  لیے گھر میں  ہی رہ کر اپنی پڑھائی پر توجہ دیں۔

اے پی پی / سعیدہ / ھامد