اسلام آباد، یکم اپریل(اے پی پی ):بھارت میں ناقص منصوبہ بندی سے لاکھوں لوگ دہلی کے مرکزی بس اڈے پر پھنس گئے، کورونا وائرس کے پیش نظر کیے جانے والے لاک ڈاؤن نے نام نہاد انکریڈیبل انڈیا( incredible india )کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔

میلوں پیدل سفر کر کے دہلی بس سٹاپ پر پہنچنے والے لاکھوں مزدور اور محنت کش طبقہ جب دہلی پہنچا تو  اُتر پردیش نے صوبائی بارڈر ہی بند کر دیا اور عوام اپنے آبائی علاقوں میں جانے کی کوشش میں اڈے پر ہی محصور ہو کر  رہ گئے جبکہ پاکستان میں تصویر بالکل ہی اس کے برعکس ہے،وزیر اعظم عمران خان اپنے ٹیم اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل مشاورت کر کے عوام کو اعتماد میں لے رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ملک میں جزوی لاک ڈاؤن کامیابی سے جاری ہے۔

دوسری جانب آمرانہ سوچ رکھنے والی مودی سرکار ناقص منصوبہ بندی کرکے شدید مشکل کا شکار ہیں۔ کسی بھی عوامی اجتماع کی صورت میں کورونا وائرس پر قابو نہیں پایا جاسکتا بلکہ اس سے کورونا وائرس کا مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔

اے پی پی / حمزہ رحمٰن/ھامد