اسلام آباد، 29مارچ(اے پی پی ): پاک فضائیہ کا

78 IL طیارہ چین سے امدادی  سامان لیکر نور خان ایئر بیس پہنچ گیا۔چینی حکومت نے یہ امدادی سامان ملک میں کورونا کی مہلک وبا  سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لئے پاکستان کو  بطور عطیہ بھیجا ہے ۔ 14 ٹن  امدادی سامان میں وینٹی لیٹر ، این 95 ماسک اور حفاظتی لباس شامل ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل، چئیرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور اعلی حکومتی اہلکاروں نے امدادی سامان وصول کیا جبکہ پاکستان میں چین کے سفیر  یاؤ جنگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یاد رہے کہ یہ پرواز گذشتہ چند ماہ میں پاک فضائیہ کی امدادی پروازوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اسکے علاوہ  رواں سال کے اوائل میں COVID-19 سے متاثرہ چینی شہر ووہان بھی امدادی سامان پہنچانے کے لیے پاک فضائیہ کے ٹرانسپورٹ طیارے کو استعمال کیا گیا۔

اے پی پی /حمزہ رحمٰن/حامد