اسلام آباد، 01 جون (اے پی پی ): وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے کویت کےلئے ویزے بحال کرائے، پاکستانیوں کو سعودی عرب اور کویت میں روزگار کے بہت سے مواقع ملیں گے۔ اس کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو جاتا ہے، یہ بہت بڑا مسئلہ تھا جو ان کی حکومت نے حل کیا۔

منگل کو یہاں وزارت داخلہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ایک روزہ دورے پر کویت گیا۔ کویت کے لئے میڈیکل،  تعمیرات سمیت مختلف  شعبوں   میں مواقع اور فیملی ویزہ  کی سہولت بحال ہو گئی ہے۔ سعودی عرب  میں 30 لاکھ ملازمتوں کے مواقع ہیں جس میں سے 30 فیصد پاکستانیوں کوملیں گی۔ غیر ملکی ترسیلات زر کا پاکستانی معیشت میں بڑا کردار ہے، پاکستانی معیشت کو اس سے استحکام حاصل ہو گا۔