چترال، 25 دسمبر(اے  پی پی ): کیلاش قبیلے کا سالانہ تہوار چھومس تما م تر  رنگینیوں  کیساتھ اختتام  پذیر  ہو گیا ،سالانہ تہوار  کو دیکھنے کیلئے شدید سردی کے باوجود کثیر تعداد میں ملکی  و  غیر مقامی سیاحوں  کی ایک  بڑی تعداد نے  وادی کیلاش کا رخ کیا اور اس تہوار  سے خوب  لطف اندوز ہوئے۔

 اس تہوار کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں لڑکے لڑکیوں کے کپڑے پہنتے ہیں اور لڑکیاں لڑکوں کے کپڑے پہن کر اکھٹے رقص پیش کرتے ہیں۔ تہوار کے دوران لومڑی بھگاکر اسے ڈھونڈنے سے کیلاش کے بزرگ فال نکالتے ہیں اور نئے سال کی نیک یا بد شگونی کی پیشن گوئی کرتے ہیں۔

سورس: وی  این ایس، چترال