بورے والا،04جون(اے پی پی): گرمیوں کے موسم میں بہت سے پھل ہیں جو دل کو تسکین اور ٹھنڈک کا احساس دلاتے ہیں لیکن فالسہ کو گرمیوں کی سوغات سمجھا جاتا ہے، گرمیوں کا موسم آتے ہی اسکی مانگ میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔

 بورے والا کے علاقہ میں بھی فالسہ تیار ہو کر مارکیٹ میں آچکاہے لیکن اس کے صیح دام نہ ملنے کی وجہ سے فالسہ فارم کا مالک اور فالسہ چنائی کرنیوالی خواتین دونوں ہی پریشان ہیں۔

مالک اسکی مارکیٹ میں کم قیمت ملنے کا رونا روتے ہیں جبکہ سخت گرمی میں ایک مشکل مرحلہ سے گزر کر اسکی چنائی کرنے والی خواتین اسکی کم مزدوری کا شکوہ کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

فالسہ موجودہ گرمی میں مزیدار پھل ہونے کے ساتھ ساتھ صحت کےلئے بھی بہت مفید ہے لیکن اسکو اگانے اور مارکیٹ تک پہنچانے والے محنتی مردوخواتین کی مشکلات کا ازالہ بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

 وی این ایس ، بورے والا