اسلام آباد، 2 اکتوبر (اے پی پی): ہائر ایجوکیشن کمیشن کی وضع کردہ ڈیجیٹل لائبریری سےپاکستان بھر کے محققین دنیا بھر میں شائع ہونے والے تحقیقی جرائد اور کتب سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔ملک کی سرکاری اور نجی جامعات کو اس لائبریری کی رسائی حاصل ہے۔

طالب علم جو بلاواسطہ جامعات سے منسلک نہیں وہ ایچ ای سی میں قائم کردہ لائبریری سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔

 محقیقین کو تمام تر بین الاقوامی کتب اورجرائد تک رسائی صبح نو بجے سے پانچ بجے تک صرف قومی شناختی کارڈ کی رجسٹری پر دی جاتی ہے ۔ ڈیجیٹل لائبریری پورٹل پر موبائل فون سے لاگ ان کیا جاتا ہے۔

پاکستان بھر کی جامعات کے اساتذہ ، طلبہ اور محقیقین بلکہ پاکستان کےعام شہری بھی جدید جرائد سے استفادہ کر رہے ہیں جس سے پاکستان میں میں ہونے والا تحقیقی کام بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کر سکےگا۔

اے پی پی/ سہیل/حامد