اسلام آباد،15اکتوبر(اے پی پی ):دنیا بھر میں 15 اکتوبر کوہاتھ دھونے کا عالمی دن منایا جاتا ہے، عالمی سطح پر ہاتھ دھونے کا دن منانے کا مقصد عوام میں گندگی سے جنم لینے والے بیماروں کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سالانہ لاکھوں افراد بیکٹریا سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے متاثر ہوتے ہیں۔ ملک میں حالیہ سیلاب میں لاکھوں متاثرہ افراد میں اکثریت بچوں کی ہے جن میں اسہال جیسی بیماری کے پھیلاؤ کا خطر بڑھ گیا ہے۔ مون سون موسم میں بارشوں کے بعد سیلاب سے صورتحال مزید خراب ہو جاتی ہے۔

دنیا بھر میں اسہال سے مرنے والے بچوں کی سالانہ تعداد 20 لاکھ ہے۔ پاکستان میں اسہال کے سالانہ 2 کروڑ 50 لاکھ کیسز سامنے آتے ہیں۔ ملک میں دست اور پانی کی کمی کے باعث سالانہ پانچ سال سے کم عمر کے116،000 بچے ہلاک ہو جاتے ہیں۔

وی  این ایس، اسلام آباد

Download video