ہری پور ، 28 مارچ (اے پی پی): پاکستان کے ہر صوبے اور شہر کی طرح خیبر پختونخوا کا شہر ہری پور بھی کورونا وائرس کی وبا سے نبرد آزما ہے مگر باقی ماندہ علاقوں سے جو بات اس شہر کو ممتاز کرتی ہے وہ یہ ہے کہ یہاں اب تک کورونا وائرس کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا۔

ضلع ہری پوری کی آبادی ایک کروڑ سے زائد ہے اور اس کی 87 فیصد آبادی دیہی علاقوں پر مشتمل ہے۔جب  کرونا کی وبا پھیلی تو ضلعی انتظامیہ اور عوام نے اس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

وبا کے اس دور میں مرکزی کاروبار بند رہا مگر اشیائے خوردونوش کے مراکز اور میڈیکل سٹور کھلے رہے۔ضلعی انتظامیہ نے جا بجا ہاتھ دھونے کے لیے ٹینک نسب کیے تو شہریوں نے ماکس لگائے اور بار بار ہاتھ دھوتے رہے۔

مزدوروں اور ضرورت مندوں کے لیے ڈپٹی کمشنر نے راشن کی ہیلپ لائن قائم کی اور شہر بھر میں جراثیم کش کلورین کے سپرے نے عوام کو یہ حوصلہ فراہم کیا کہ انتظامیہ شہریوں کی مشکلات سے غافل نہیں۔

اے پی پی / سہیل/قرۃالعین