لاہور 4 دسمبر (اے پی پی): لاہور میں  منعقدہ 31ویں  ایڈ ایشیاء  میلہ  کے موقع  پر اے پی پی  سے خصوصی  گفتگو میں اداکار فواد خان نے کہا ہے کہ ایڈ ایشیا بہت ہی عمدہ پلیٹ فارم ہے جو 31 سال بعد پاکستان میں واپس آیا ہے اس کو ہم دوبارہ آنے پر  خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے آنے والے وفود کو پاکستان میں دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے اور یہاں آنے کا مقصد میں یہ سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں کے میڈیا اور ایڈورٹائزنگ ایک دوسرے کے ساتھ کیسے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر پاکستان کا اصل چہرہ دنیا کو دکھانے کی ضرورت ہے۔

سورس: وی  این ایس،  لاہور