اسلام آباد ، 03 اکتوبر ( اے پی پی ): اساتذہ کی عزت و  وقار اور  معاشرے  میں  انکی توقیر  کے بغیر تعلیم اور ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا کیونکہ اساتذہ تعلیمی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیشیت رکھتے ہیں۔

یوم اساتذہ پر اے پی پی سے گفتگوکرتے ہوئے اساتذہ کی  نمائندگی  کرتے ہوئے  سابق صدر  فیڈرل گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن  اظہر  اعوان کا کہنا تھا  کہ بدلتے ہوئے وقت اور  اقدار نے استاد  کے مقام اور حیثیت کو متاثر کیا  ہے جس کو  بحال کرنے  کے لیے  حکومت ،والدین  ، سول سوسائٹی اور خود اساتذہ کو  مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنا ہو گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک  استاد  کے  معاشی مسائل  کے حل  کر کے انہیں جدید  طریقہ تعلیم    کی تربیت    نہیں کی جائیگی ، انہیں  بدلتے ہوئے  نظام   سے ہم آہنگ نہیں  کیا جا سکے گا ۔ انہوں نے کہا  کہ اساتذہ کی جدید ٹیکنالوجی سے متعلق  تربیت  کو خصوصی اہمیت دے کر تعلیمی  نظام کی بہتری اور ملکی ترقی کا خواب  شرمندہ تربیت نہیں ہو سکتا ۔

سورس:وی این ایس، اسلام آباد